واصف القادری خیرآبادی ثم نانپاروی
حضرت سید عبدالوارث مشہود علی واصف ؔالقادری کی پیدائش 13مارچ 1917ءمیں بہرائچ ضلع کی ریاست نانپارہ میں محلہ توپ خانہ ،نانپارہ میں ہوئی۔ آپ کا آبائی وطن خیرآباد ضلع سیتاپور تھا۔آپ کے والد مولانا حاجی حافظ سید مقصود علی شاہ چشتی نظامی نقشبندی خیرآبادی درگاہ غوثیہ میں معتمد کے عہد ے پر فائز تھے۔ والد محترم مولانا الحاج حافظ مقصود علی شاہ رضوی چشتی نظامی خیرآبادی رحمۃاللہ علیہ کی ولادت سن 1859 میں خیرآباد میں ہوئی آپکو انکے والد محترم حضرت سید شاہ حافظ نیاز علی شاہ خیرآبادی نے سن 1872 میں محض 13 سال کی عمر میں علم حاصِل کرنے کے لیے مدینہ کے سفر پر بھیج دیا اپنے وہی علم و دین حاصِل کرکے سندل قرآن حاصِل کیا اور وہاں کے بزرگوں سے فیض و برکات حاصل کیے اپنے اپنی زندگی کے 19 سال وہی گزرے اور ساتھ ساتھ آپکو مسجدِ نبوی میں اذان دینے کا شرف حاصِل ہے ، جن بزرگوں سے آپکو اجازت اور خلافت حاصِل ہے انکے اسمِ گرامی اس طرح ہے ، 1 والد ماجد مولانا حافظ سیّد نیاز علی شاہ خیرآبادی 2 حاجی امداد اللہ مہاجر المکی رحمۃاللہ ۔ 3 شیخ الدلائل مولانا محمد عبدل حق الہابدی مہاجر المکی رحمۃاللہ۔ 4 سیّد فرمان ...